ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مکھن میں امراض قلب کا خطرہ نہیں: رپورٹ

مکھن میں امراض قلب کا خطرہ نہیں: رپورٹ

Sat, 02 Jul 2016 17:37:38  SO Admin   S.O. News Service

لندن،2جولائی؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ایک نئی سائنسی تحقیق میں یہ دلچسپ اور حیران کن انکشاف ہوا ہے کہ مکھن کھانا خطرناک نہیں ہے (جیسا کہ عام طور پر مشہور ہے) اور یہ امراض قلب کے خطرے میں اضافے کا سبب نہیں بنتا۔برطانوی اخبار ’’ڈیلی میل‘‘میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق محققین کے سامنے یہ بات آئی ہے کہ روزانہ ایک چمچ مکھن کھانے کا امراض قلب ، خون کی شریانوں کی بیماریوں اور فالج میں مبتلا ہونے کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ اس کے علاوہ ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے خطرے پر یہ کسی حد تک روک لگا سکتا ہے۔طبی تحقیق کے نتائج کی تصدیق کے لیے بوسٹن میں TUFTSیونی ورسٹی کے سائنس دانوں نے 2005سے 15ممالک میں ہونے والی نو تحقیقوں کا جائزہ لیا جن میں امریکا ، برطانیہ اور یورپ شامل ہیں۔ نتائج میں 6لاکھ 40ہزار کے قریب افراد کی معلومات کو بنیاد بنایا گیا ، ان افراد کی اوسط عمر 44 سے 71برس کے درمیان تھی۔نتائج کے جائزے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ روزانہ مکھن کی 14گرام مقدار یا تقریبا 1 چمچے کا موت کے خطرے میں صرف 1فیصداضافے کے ساتھ تعلق ہے۔نتائج سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ایک چمچہ مکھن کھانے سے ٹائپ ٹو نوعیت کی ذیابیطس کے خطرے میں 4فیصدتک کمی ہوسکتی ہے۔ادھر تحقیق تیار کرنے والے ڈاکٹر Dariush Mozaffarian نے باور کرایا ہے کہ تحقیق کے نتائج اس جانب اشارہ کرتے ہیں کہ اس امر کی شدید ضرورت ہے کہ صحت پر منفی اثرات کے دعوے کے ساتھ لوگوں کو مکھن کھانے سے نہ ڈرایا جائے۔مکھن کھانے میں زیادتی کا شکار افراد کے حوالے سے برطانیہ کے طبی فورم کی ایک محققہ ڈاکٹر لورا بیمبن نے باور کرایا کہ مکھن شکر کے مقابلے میں زیادہ صحت بخش آپشن ہے تاہم وہ مارجرین اور صحت بخش روغنیات سے بھرپور کھانا پکانے کے تیلوں کے مقابلے میں خراب آپشن ہی رہے گا۔طبی تحقیق پر تبصرہ کرتے ہوئے امراض قلب کے پروفیسر ڈاکٹر عاصم ملہوترہ نے کہا کہ اعلی درجے کی اس تحقیق سے واضح طور پر ثابت ہوگیا ہے کہ مکھن کھانے سے متعلق کئی دہائیوں سے جاری اندیشہ مجموعی طور پر ایک غلطی تھی۔دل کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے غذائی ماہرین بحیرہ روم کے طرز کے غذائی نظام کو اپنانے کی ہدایت دیتے ہیں جو پھلوں ، سبزیوں اور دالوں سے بھرپور ہے۔


Share: